Comments on post titled زرا جلدی کر میرے پیر سائیں
وہ ہاتھ چھڑانے والا ہے
مجھے چھوڑ کے جانے والا ہے
کوئی انتر منتر پھونک ابھی
مجھے دے کچھ گھول کے پانی میں
کوئی جادو ٹونہ کر سائیں
کوئی دے تعویز محبت کا
کچھ ایسے کر کچھ ویسے کر
کوئی چلہ ولّہ کاٹ سائیں
کچھ کر تُو جیسے تیسے کر
اب میری خوشیاں ہاتھ تیرے
کوئی اور اسے نہ لے جائے
وہ ایک اکیلا جگ میں ہے
میں جان و دل ہوں وار چکی
وہ جیت چکا سب جیت چکا
اور میں کہ خود کو ہار چکی
سائیں دیکھ میں پہلے تنہا ہوں
اور چھوڑ کے وہ بھی چل نکلے
میری مشکل کا نہ حل نکلے
یہ بات میں سہہ نہ پاؤں گی
میں جیتے جی میں مر جاؤں گی۔۔۔🖤 | Damadam