Comments on post titled خوشی کا دن ہے تو کیا ہنستا ہنساتا ہو گا
یا یونہی میری طرح دل وہ جلاتا ہو گا.
ان ہی سوچوں میں گذر جاتی ہیں عیدیں میری
کیا مجھے بھول کے وہ عید مناتا ہو گا.
چاند راتوں کو سنورتا تھا جو بس میرے لئے
اب اسے چاند یہ کیا عید کا بھاتا ہو گا
وہ جو کہتا تھا نہ آئے تو نہ عیدیں ہوں گی
جانے اب کس کو وہ یہ کہہ کے بلاتا ہو گا.
میرے آنے پہ نہ وہ سامنے پہروں آنا
طور بدلے ہیں یا ویسے ہی ستاتا ہو گا.
کبھی ہنستا تھا کہ شب بھر رہے تم خوابوں میں
کسے اب قصے وہ خوابوں کے سناتا ہو گا
ٹوٹ جاتا ہے جو اک بار تو یہ سوچوں میں
کوئی پھر دل میں بھلا کیسے سماتا ہو گا.
جانے کیا سچ ہے مگر مجھ کو یقیں ہے اتنا
ایک آنسو تو مرے نام کا آتا ہو گا🔥 Mahii 💔 (updated 42 months ago) | Damadam