Comments on post titled مت سمجھنا کہ صداؤں کے لئے چھوڑی ہے🥀
ادھ کھلی کھڑکی ہواؤں کے لئے چھوڑی ہے
کل سے گر نیک نہ ہو جائیں تو کہنا واعظ
آج کی رات خطاؤں کے لئے چھوڑی ہے
ہم دوا دارو کے قائل تھے سو دن بھر دارو
اور پھر شام دواؤں کے لئے چھوڑی ہے
ہم نے جی جان سےکوشش کی تجھے پانے کی
جو کسر ہے وہ، دعاؤں کے لئے چھوڑی ہے
جسم کو ہم نے ترے عشق کا پنجرہ کر کے
روح تو اس میں سزاؤں کے لئے چھوڑی ہے🔥 Mahii 💔 | Damadam