Comments on post titled مری یادیں بھلا تم کس طرح دل سے مٹاؤ گے🥀
بھلا کر تو ذرا دیکھو مجھے کیسے بھلاؤ گے ؟
محبت کرنے والے درد میں تنہا نہیں ہوتے
جو روٹھو گے کبھی مجھ سے تو اپنا دل دکھاؤ گے.
کرو گے یاد تم گزرے زمانوں کی سبھی باتیں
کبھی اترا کے ہنس دو گے کبھی آنسو بہاؤ گے.
گزر جاتے ہیں جو لمحے کبھی واپس نہیں آتے
تو بیتے پل محبت کے کہاں سے لے کے آؤ گے.
جدا اپنوں سے ہو کر ٹوٹ جاتا ہے کوئی کیسے؟
جو بچھڑو گے کبھی مجھ سے تو خود ہی جان جاؤ گے🔥 Mahii 💔 (updated 39 months ago) | Damadam