Comments on post titled اگر تُو نبیؐ کا دیوانہ نہ ہوتا
دیوانہ یہ تیرا زمانہ نہ ہوتا
کہاں سے محبت یہ ہوتی میسر
جو لب پر نبیؐ کا ترانہ نہ ہوتا
سبق کیسے ہم کو وفاوں کا ملتا
اگر مصطفےٰ کا گھرانہ نہ ہوتا
سدا ٹھوکریں کھا کے ہم مر ہی جاتے
نبیﷺ کا اگر آستانہ ہوتا ہے
فضا میں نہ ہوتا اگر انکا نغمہ
یہ موسم کبھی بھی سہانہ نہ ہوتا
نمازوں کا تحفہ ہمیں کیسے ملتا
اگر عرش پر انؐ کا جانا نہ ہوتا
خدا کرتا قائم نہ یہ دنیا صائم
اگر میرے آقاؐ نے آنا نہ ہوتا ❣️ (updated 38 months ago) | Damadam