Comments on post titled ترے علاوہ کوئی دوسرا ملا ہی نہیں
سو تیرے بعد بہت دیر میں جیا ہی نہیں
اسی لئے تو کسی کام کا نہیں ہوں میں
جو کام کرنے کا تھا وہ کبھی کیا ہی نہیں
جہان والے ہمیں مست کہہ رہے ہیں تو کیا
کہ اپنا درد کسی اور سے کہا ہی نہیں
ہمارے بارے میں کیسے تمہیں خبر ہوتی
تمہارے بعد زمانے سے رابطہ ہی نہیں
جو میرا حال ترے بعد ہے کٹے ہوئے حرف
بتانا چاہتا ہوں کوئی پوچھتا ہی نہیں
سڑک پہ ہیں کہ نہیں ہیں عجیب الجھن ہے
ہماری سمت کوئی شخص دیکھتا ہی نہیں
بہت سے لوگ ہیں لیکن خوشی سے تنہا ہوں
کسی کا ساتھ زمانے مجھے روا ہی نہیں
اسی لئے تو بدن تار تار ہے میرا
جو زخم لگ گیا ؔ کبھی سیا ہی نہیں
@adhuri_muhabbat (updated 31 months ago) | Damadam