Comments on post titled دل کو دل بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے
آنکھ کو رلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
وحشتوں کی نگری میں آپ کے بنا جاناں
آنے اور جانے میں دیر کتنی لگتی ہے
وہ جو یار روٹھا ہے ہم سے بے وجہ اس کو
دیکھیے منانے میں دیر کتنی لگتی ہے
پانیوں پہ چلنا اب سیکھ تو لیا لیکن
کشتیاں جلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
زندگی کی گلیوں میں یار چلنے والوں کو
آئنہ دکھانے میں دیر کتنی لگتی ہے
ہم نے آج تک کوئی خواب ہی نہیں دیکھا
اس کو یہ بتانے میں دیر کتنی لگتی ہے
یہ دیار جھوٹا ہے بولتا نہیں ہے سچ
یہ سبق بھلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
🔥 (updated 37 months ago) | Damadam