Comments on post titled حاکم کو میرے حال سے رغبت نہیں کوئی
بارش کا سر پہ زور ہے اور چھت نہیں کوئی
سیلاب لے گیا مرے تن کا لباس بھی
حیرت ہے اب بھی آپ کو حیرت نہیں کوئی
ہر شے کے نرخ بڑھ گئے ، افسوس اس کا ہے
انساں کی میرے دیس میں قیمت نہیں کوئی
اک دن ہوائے وقت کی زد میں تُو آئے گا
اور آئے گی صدا تجھے مہلت نہیں کوئی
مالک مرے سبھی رضاکاروں کی خیر ہو
اس کارِ خیر سے بڑی عظمت نہیں کوئی
💔😔😔 (updated 30 months ago) | Damadam