Comments on post titled میں رنگ برنگی مورنی میرے پنکھ بہت مُمتاز
میرا رقص انوکھا رقص ہے مُجھے اپنے آپ پہ ناز
میں سبز رُتوں کی راز داں میں پت جھڑ کی ہمدرد
میں اپنی آپ مِثال ہوں میرا ایک جُدا انداز
میں دھانی شام کا روپ بھی میں صُبح کی کومل دُھوپ
مُجھے دیکھ کے کوئل گائے تو ہر پات بجائے ساز
میں مست الست فقیرنی ناچُونگی تیرے دُوار
میری چھتری بن جا سائیاں مُجھے اپنا عِشق نواز
میں وارِث شاہ کی ہِیر ہُوں میرے رُوپ ہیں ایک ہزار
میرا نام شہزادی حوریہ ہے مہکاروں کی آواز🔥 (updated 36 months ago) | Damadam