Comments on post titled مجھے ایک دن چاہیے
تم پر لکھی ادھوری نظم کو پورا کرنے کے لیے
تمہارے نام لکھے خط کو تمہارے پتے پر بھیجنے کے لیے
تمہارے حسن کی تعریف میں شاعری لکھنے کے لیے
مجھے ایک دن چاہیے
تمہارا نام پکارنے کے لیے
تم سے آخری ملاقات کے لیے
چائے کے کپ پر لمبی گفتگو کرنے کے لیے
مجھے ایک دن چاہیے
تمہارے ساتھ گزارنے کے لیے
سمندر کنارے بیٹھ کر باتیں کرنے کے لیے
شام کی تنہائی میں ایک دوسرے کی کمی محسوس کرنے کے لیے
مجھے ایک دن چاہیے
یا چند گھڑیاں
تم سے مسلسل باتیں کرنے کے لیے
تمہارے نام پر تحریریں لکھنے کے لیے
تمہارے نام کو بار بار دہرانے کے لیے
مجھے ایک دن چاہیے (updated 27 months ago) | Damadam