Comments on post titled مفرور پرندوں کو یہ اعلان گیا ہے..
صیاد نشیمن کا پتہ جان گیا ہے..
یعنی جسے دیمک لگی جاتی تھی وہ "میں" تھا؟
اب آ کے میرا میری طرف دھیان گیا ہے..
شیشے میں بھلے اس نے میری نقل اتاری..
خوش ہوں کہ مجھے کوئی تو پہچان گیا ہے..
اب بات تیری "کن" پہ ہے کچھ کر میرے مولا..!
اک شخص تیرے در سے پریشان گیا ہے..
یہ نام و نسب جا کے زمانے کو بتاؤ..
درویش تو دستک سے ہی پہچان گیا ہے..🥀 (updated 29 months ago) | Damadam