Comments on post titled ✨♥️
پیاری بہنوں جانتی ہو؟ 🤍✨
الدنیا متاع الغرور
کب ہوتی ہے ؟
جب آپ سے کوئی غیر محرم کہے
آپکی آواز بہت خوبصورت ہے ، آپ سے میں بہت متاثر ہوا ہوں ، آپکی شخصیت بڑی کمال ہے ، آپ اس دنیا کی منفرد ترین لڑکی ہیں ، میں نے آپ جیسی لڑکی آج تک نہیں دیکھی
یہ اور اس جیسے بے شمار جملے جب آپکی سماعت میں گونجنے لگیں تو جان لیں آپ متاع الغرور کے کنارے پر پہنچ چکی ہیں
پیچھے مڑ کر دیکھ لیں اور واپس آجائیں اور اپنے رب کے بہترین جملے کو سنیں
اے اطمینان والی روح اپنے رب کی طرف لوٹ آ
یہ کلمہ متاع الغرور کے جملوں سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے
اسی میں نجات ہے 🤍❤️✨
اچھی لڑکیاں رب کی مقرر کردہ حدود میں رہ کر خوشی محسوس کرتی ہیں
♥️✨ (updated 37 months ago) | Damadam