Comments on post titled تم کہتے ہو تم الله سے محبت کرتے ہو۔
بتاؤ کبھی تم نے الله
الله کو مانگا ہے؟
کبھی نماز میں صرف اور صرف الله ہی کو یاد کیا ہو
دنیا کے بارے میں نہ سوچا ہو؟
تم کہتے ہو وہ تمہاری دعاؤں کو قبول نہیں کرتا۔
بتاؤ تم نے کبھی اس پر کامل یقین رکھا ہے؟
تم کہتے ہو تم نے اپنے فیصلے الله پر چھوڑ دیے ہیں۔
بتاؤ کیا تم پھر بھی ان باتوں کو لے کر پریشان نہیں ہوتے؟
تم کہتے ہو وہ تم سے پیار نہیں کرتا
اگر کرتا تو یہ نہ ہوتا وہ نہ ہوتا۔
بتاؤ کبھی سوچا ہے کہ تم نے کتنے گناہ کیے ہیں
اور کر رہے ہو لیکن الله نے تمہیں ان کی سزا
نہیں دی اور ان پر پردہ ڈال رکھا ہے۔🌸 (updated 36 months ago) | Damadam