Comments on post titled • دو پٹریاں
ریل کی دو پٹریوں کی طرح
ہم ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے
جیون کی ہر خوشی ہر غم کو ایک ساتھ جیا
ایک ساتھ ہستی کے دکھوں کو برداشت کیا
بہار میں خزاں کے خشک پتوں کو مل کر چُنا
رنج کی تال پہ ہنسی کے سُر کو سنا
رات کی سیاہی میں خوشی کا اجالا ڈھونڈا
ان سب کے باوجود
ریل کی دو پٹریوں کی طرح
ہم کبھی مل نہ سکے
ایک نہ ہو سکے..!!
✍🏻 شزابلوچ (updated 13 months ago) | Damadam