Comments on post titled اعتکاف کا ثواب
حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشادفرمایا کہ جس شخص نے رمضان المبارک میں آخری عشرہ کا اعتکاف کیا اس کو دو حج اور دو عمرے کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے ۔ ایک اور روایت میں آتا ہے کہ معتکف تمام گناہوں سے محفوظ رہتا ہے اور اس کو اس قدر ثواب ملتا ہے جیسے کوئی شخص تمام تر نیکیاں کر رہا ہو ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس شخص نے محض اللہ تعالی کی خوشنودی اور رضا مندی حاصل کرنے کے لئے صرف ایک دن اعتکاف کیا تو اللہ جل شانہ اس کے اور دوزخ کے درمیان تین خندقیں حائل کر دیں گے ، جس کی مسافت آسمان و زمین کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ چوڑی ہوگی ۔ (updated 30 months ago) | Damadam