Comments on post titled مجھے سانسوں کی ہے تھوڑ پیا
مرا ساتھ ابھی مت چھوڑ پیا
کری منت زاری ترلے سب
میں نے ہاتھ دیئے ہیں جوڑ پیا
کہیں پربت پار میں بس جاوٴں
جہاں دکھے نہ میرا کوڑھ پیا
میں نے پگ پگ تیری بلائیں لیں
میں نے پھونکے وِرد کروڑ پیا
مری آس کی سانس اکھڑتی ہے
تُو مکھ اپنا نہ موڑ پیا
ترا ہجر وچھوڑا مار گیا
لیا سارا لہو نچوڑ پیا
مری آنکھیں رو رو خاک ہوئیں
مرے اشک نہ ایسے روڑ پیا
ترے سکے مجھ کو سونا ہیں
چل ماٹی مٹکی پھوڑ پیا
مرا حال دھمال ہے جوگن سا
میں نے وجد لیا ہے اوڑھ پیا (updated 21 months ago) | Damadam