Comments on post titled حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہﷺ کے سامنے ایسے شخص کا تذکرہ کیا گیا، جو صبح ہونے تک سوتا رہتا ہے (یعنی فجر کی نماز ادا نہیں کرتا ہے)۔ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایسے شخص کے کانوں میں شیطان پیشاب کردیتا ہے۔
فجر کی نماز کے لئے کس طرح اٹھیں؟
1۔رات کو حتی الامکان جلدی سوئیں۔
2۔سوتے وقت فجر کی نماز جماعت سے ادا کرنے کا پختہ ارادہ کریں اور ارادہ کرنے میں مخلص بھی ہوں۔
3۔ایسے اسباب اختیار کریں، جن سے فجر کی نماز کے لئے اٹھنا آسان ہو۔ مثلاً: الارمAlarm والی گھڑی میں مناسب وقت پر الارم سیٹ کرکے اس کو مناسب جگہ پر رکھیں، اگر ان امور کی رعایت کرکے سوئیں گے تو انشاء اللہ فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا آسان ہوگا، پھر بھی اگر کسی دن اتفاق سے بیدار ہونے میں تاخیر ہوجائے، تو جس وقت بھی آنکھ کھلے، سب سے پہلے نماز ادا کرلیں، (updated 22 months ago) | Damadam