Comments on post titled ہر ظلم تیرا یاد ہے بھولا تو نہیں ہوں
اے وعدہ فراموش میں تُجھ سا تو نہیں ہوں
ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم، چلے جانا
میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں
چُپ چاپ سہی مصلحتاً وقت کے ہاتھوں
مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
مضطرؔ کیوں مجھے دیکھتا رہتا ہے زمانہ
دیوانہ سہی اُن کا تماشہ تو نہیں ہوں
آفتاب مضطرؔ✍🏻 (updated 17 months ago) | Damadam