Comments on post titled ❤️
کون کہتا ہے جہاں میں عاجزی ماں باپ ہیں
میں تو کہتا ہوں کہ ہر گھر کی خوشی ماں باپ ہیں
جو مہکتی ہے گلابوں کی طرح اولاد میں
گلشنِ قدرت کی ایسی تازگی ماں باپ ہیں
مجھ کو لگ سکتی نہیں ہے اِس زمانہ کی نظر
میں ہوں خوش قسمت میرے سر پر ابھی ماں باپ ہیں
زندگی قربان کردی جس نے بچوں کے لئے
اب تو سمجھو دوستو کتنے سخی ماں باپ ہیں
کوئی سمجھے یا نہ سمجھے شاعری اسماعیل یہ
میرا دل کہتا ہے میری زندگی ماں باپ ہیں
اللَّه پاک ہم سب کے والدین کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین ❤️ (updated 20 months ago) | Damadam