Comments on post titled اگر کبھی تم مجھے
کوئی تحفہ دینا چاہو تو
زیادو مت سوچنا،
قیمتی اور مہنگی چیزوں
کو مت تلاش کرنا بس
ایک شفاف سی شال خریدنا
اور میرے کندھوں پر ڈال کر
بولنا کہ،
”تم باوقار اچھے لگتے ہو۔۔!
اگر کبھی میں اپنی
منزل بھول جاؤں
تاریکیوں میں کھو جاؤں
اور تمہیں مجھ پر احسان کرنے
کا موقع ملے تو ہچکچانا مت
میرے رستے میں کھڑے ہو کر
پورے یقین سے کہنا کہ،
”واپس چلو، یہ اندھیروں کی دنیا ہے!
اگر کبھی تمہیں مجھ سے
محبت ہو جائے اور تمہیں سمجھ
نہ آئے کہ اظہار کی بہترین شکل
کیا ہے تو
دیر مت کرنا، میرا ہاتھ تھامنا
اور دھیرے سے کہنا کہ،
”تم چاہے مجھ سے محبت
کرو نہ کرو، بس میری عزت کرنا اور
مجھ سے وفا کر لینا
تم وفا کرتے اور میری عزت کرتے ہی اچھے لگتے ہو۔۔ !!
🙂❤
🌹🌹🌹🌹 (updated 13 months ago) | Damadam