Comments on post titled بد قسمتی تب بنتی ہے جب ہم اپنی خوش قسمتی کو پہچان نہ سکیں بھیک مانگتے کسی پھیلے ہوئے ہاتھ کو دیکھ کر جب ہم وہ نعمتیں شمار کرتے ہیں جن کی وجہ سے ہم اس مقام پر نہیں تو دل سے اللہ کا شکر نکلتا ہے۔
کسی بیمار کو دیکھ کر اپنی صحت پر شکر ادا کرنا کسی بے راہرو کو دیکھ کر سیدھی راہ کی استقامت اور توفیق ملنے کا شکر کرنا کسی بے گھر کو دیکھ کر اپنے گھر پر شکر ادا کرنا کسی تنہا کو دیکھ کر اپنے دستیاب رشتوں کو شمار کرنا یہ سب نعمتیں ہیں جو مل کر ہمیں خوش قسمت بناتی ہیں۔
بد قسمتی تب بنتی ہے جب ہم خود سے کسی بھی طرح بہتر افراد کو دیکھ کر شکر بھول جاتے ہے_ناشکری کی یہ دلدل بھی بہت عجیب ہے۔ ہم جتنا ہاتھ پیر مارتے ہیں اتنا ہی اس میں دھنستے چلے جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم بہت بد قسمت ہیں۔ (updated 27 months ago) | Damadam