Comments on post titled نیتن یاہو کا بایاں بازو بھی کٹ گیا
پچھلی رات کی طرح آج رات بھی تل ابیب تلملا اٹھا۔ پرسوں نیتن یاہو کا دست راست سمجھا جانے والا افسر خصوصی ٹاسک بریگیڈ کا کمانڈر جنرل ایرون باران ہلاک ہوگیا تھا اور کل سرچ اینڈ ریسکیو کور کا کمانڈر جنرل کمیل بارم بھی داغ مفارقت دے گیا۔ آج دجالی ذرائع ابلاغ نے فوج میں اس کی قدر وقیمت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ اسے اســـرائــیــل کی زمینی افواج کے ستونوں میں سے ایک اہم ستون قرار دیا جا رہا ہے۔ جنرل باران نیتن یاہو کا رائٹ تو یہ اس کا لیفٹ ہینڈ تھا۔ اسے دجالی وزیر اعظم کا مہلک ہتھیار بھی کہا جاتا تھا۔ اس مہلک ہتھیار کو جانبازوں نے بڑے سلیقے سے کفن پہنا دیا۔ دوسری تصویر 👇🏻جنرل کمیل کے بیٹے اور بیٹی (دالیا اور تمر) کی ہے۔ جو اپنے والد کے جہنم پہنچنے کی خبر سن کر گریہ و زاری کر رہے ہیں۔ | Damadam