Comments on post titled A reporter asked Cristiano Ronaldo:
دنیا کے ٹاپ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ سے کسی نے سوال کیا کہ تمہاری ماں ابھی تک تمہارے ساتھ کیوں رہتی ہے؟ تم اسکو ایک الگ گھر کیوں نہیں بنوا دیتے؟
اس نے جواب دیا، میری ماں نے میری اچھی زندگی کے لیے اپنی زندگی کی خواہشوں کو قربان کر دیا۔ وہ خود بھوکی سو جاتی تھی، تاکہ میں رات کو پیٹ بھر کر کھا سکوں۔ ہمارے پاس کوئی پیسہ نہیں تھا۔ ۔ ۔ وہ ہفتے میں سات دن نوکری کرتی تھی، اور شام کو نوکری کے بعد سیکنڈ شفٹ میں صفائی کا کام کرتی تھی تاکہ مجھے فٹبال اور دیگر سامان خرید کر دے سکے، تاکہ میں پروفیشنل کھلاڑی بن سکوں۔
میری ہر کامیابی اسکی مرہون منت ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں وہ میرے ساتھ رہے گی۔ ۔ اور میں جو کچھ بھی اسکو دے سکا دونگا۔ میری ماں میری پناہ گاہ ہے، اور قدرت کا بہترین تحفہ۔
(فوٹو اور انگریزی متن ۔ (updated 21 months ago) | Damadam