Comments on post titled دنیا مومن کے لئے قیدخانہ ہے
کیا بھلا قید خانے بھی حسین ہوا کرتے ہیں...؟
⛓️قیدخانوں میں تو بس مشقتیں ہوا کرتی ہیں، خواہشات پر جبر ہوتا ہے، ہر ہر قدم پر صبر ہوتا ہے، بے بسی ہوتی ہے، من مرضیاں نہیـــــں ہوتیں، آزادی نہیـــــں ہوتی، آسانی نہیـــــں ہوتی، بس آزادی کی امید ہوتی ہے
کہ ایک دن آنا ہے جب اذیتوں اور پابندیوں کا یہ دور ختم ہو گا اور ہمیشہ کے لئے فکر و عمل کی آزادی ملے گی، جب دل و روح کے سارے زخم بھر جائیں گے، ساری تھکن راحت میں بدل جائے گی..
وہ دن جب یہ روح آسمان کی بلندیوں میں آزادی سے اڑے گی، اپنے رب کو سلام کرے گی سبز پرندوں کی صورت میں جنت میں گھومے پھرے گی… ان شاء اللّٰــــــہ (updated 8 months ago) | Damadam