Comments on post titled ریگ ماہی (Common Skink)
عام سکنک چھپکلی جسے اردو زبان میں ریگ ماہی بھی کہتے ہیں ایک ننھی جسامت کی چھپکلی ہے۔ اس کا سائنسی نام #Lygosma punctata ہے۔ اسے پاکستان میں صوبہ پنجاب میں (سپ دی ماسی) یعنی سانپ کی خالہ بھی کہا جاتا ہے۔ حالانکہ سانپوں کے خاندان سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ دیکھنے میں ملائم اور سانپ جیسی لگتی ہے۔جب یہ زمین پر چلتی یا تیز بھاگتی ہے تو ایک چھوٹے سانپ جیسا گمان ہوتا ہے۔
سکنک چھپکلیوں کی مختلف رنگوں میں بہت سی اقسام پوری دنیا میں پائی جاتی ہیں۔ عام سکنک یا ریگ ماہی پاکستان کے علاؤہ بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، ویت نام اور سری لنکا میں بھی پائی جاتی ہے۔ ان چھپکلیوں کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ان کی سرخ رنگ کی دم ہے۔ باقی ماندہ جسم پر ننھے سپاٹس موجود ہوتے ہیں۔ سکنک یا ریگ ماہی چھپکلی دن کے وقت خوراک کیلئے باہر نکلتی ہیں۔ ان ک (updated 19 months ago) | Damadam