Hslove: سینے پہ کب سے ہاتھ ہے اور ہٹ نہیں رہا.!!
میں ہجر کاٹتا ہوں مگر کٹ نہیں رہا_!!
بالوں میں آ گئی ہے سفیدی اور ایک تُو.!!
ایسا بسا ہے دل میں ذرا گھٹ نہیں رہا.!!
اتنا بھی میری ذات پہ تُو بد گماں نہ ہو.!!
میں پڑھ رہا ہوں یار تُجھے رٹ نہیں رہا.!!4 months ago
Hslove: شمع کے جلنے پر ہم افسوس کریں کیوں
ہم نے بھی مانندِ شمع خود کو جلایا بہت
ہم نے جس کسی کو بھی ہمدرد سمجھا
وہ ہمارے دکھ پہ نہ جانے کیوں مسکرایا بہت4 months ago
Hslove: اب کیا خلاصہ بتائیں اپنی حالتِ زار کا تم کو
کہ ہم ایسے ہیں جیسےجلے ہوۓ خط ہوتے ہیں
مجھے یقیں تھا وہ واقف مرے احساس سے ہے
پھر اُس نے بتایا کہ اندازے غلط ہوتے ہیں4 months ago
Hslove: بقائے ذات کے , اِک دورِ لازوال میں ہوں
مجھے نہ چھیڑ , کہ میں لمحۂ وصال میں ہوں
ِترا خیال مجھے , جب سے چُھو کے گزرا ہے
میں تب سے رقص کناں , دھڑکنوں کی تال میں ہوں4 months ago
Hslove: ملتے ہیں مشکلوں سے یہاں، ہم خیال لوگ
تیرے تمام چاہنے والوں کی خیر ہو
ہم مطمئن بہت ہیں اگر خوش نہیں بھی ہیں
تم خوش ہو، کیا ہوا جو ہمارے بغیر ہو ...4 months ago