Comments on post titled تیل اور کنگھی کا استعمال سنت نبوی ہےٍ
حدیث شریف میں ہے کہ جس نے بال رکھے ہوں وہ اُن کا اکرام (خیال) رکھے ۔سر کے بالوں میں تیل کا استعمال خصوصاً علمی مشغلہ والوں کے لئے بہت ضروری ہے ۔اس سے دماغ میں خشکی پیدا نہیں ہوتی اور دماغ تر اور قوی رہتا ہے ۔آپ ﷺ تیل لگاتے تو اُسے بائیں ہاتھ میں رکھتے ،دونوں بھنوؤں پر لگاتے ،پھر دونوں آنکھوں پر ،پھر سر مبارک پر لگاتے ۔یہ بھی فرمایا: جو کوئی تم میں تیل لگائے توبھنوؤں سے شروع کرے ،اِس سے سر کا درد دُور ہوتا ہے ۔جو چیزیں آپ ﷺ سفر وحضر میں اپنے ساتھ رکھتے تھے ،اُن میں سے کنگھی بھی تھی ۔(تسہیل الشمائل اردو شرح شمائل ترمذی۔ترتیب: مولانا ڈاکٹر عبد المالک جامعہ الصفہ کراچی) (updated 14 months ago) | Damadam