Comments on post titled نیند آنکھوں میں آ بھی جائے تو
خواب ترتیب میں نہ آئے، تو؟
کیا گزرتی ہے، آپ کیا جانیں
جب کوئی ساتھ چھوڑ جائے تو
مان جاؤں تجھے میں، شہزادی!
تُو مجھے بھول کر دکھائے تو
تیری کوئی نشانی کیوں نہ رکھوں؟
تُو اگر یاد ہی نہ آئے، تو؟
ہاتھ چوموں گلے لگاؤں میں
تیری باتیں کوئی سنائے تو
خوشبو جاتی نہیں ہوا سے
اس کے ہونٹوں کو چھو کے آئے تو z | Damadam