Comments on post titled ہجر اثاثہ رہ جاتا ہے
ہاتھ میں کاسہ رہ جاتا ہے
جب امید نہ باقی ہو تو
صرف دلاسہ رہ جاتا ہے
زخم بہت سے مل جاتے ہیں
وقت ذرا سا رہ جاتا ہے
دل سے درد نکل کر بھی تو
اچھا خاصا رہ جاتا ہے
موجیں جب بھی چھو کر گزریں
ساحل پیاسا رہ جاتا ہے
ایک شناسائی کی دھن میں
دکھ ہی شناسا رہ جاتا ہے
وقت بھلا دیتا ہے سب کچھ
صرف خلاصہ رہ جاتا ہے (updated 3 weeks ago) | Damadam