Comments on post titled محبت کا یقیں دل کی زمین پر لکھ دیا اس نے
عجب حرف دعا میری جبیں پر لکھ دیا اُس نے
ھوا دیوانگی میں رقص کرتی ھے تو لگتا ھے
کہ جیسے گیت خوشبو کا کہیں پر لکھ دیا اُس نے
جو میں نے طاق میں خود سے چھپا کر خواب رکھا تھا
اُسے شب کی رداۓ دلنشیں پر لکھ دیا اُس نے
یہ کیسا نور پھیلا ھے شبستان عقیدت میں
صحیفہ کیا میرے لوح یقیں پر لکھ دیا اُس نے
💞 | Damadam