Comments on post titled وہی بے ربط یارانے ، وہی فنکاریاں اُس کی
بڑا بے چین کرتی ہیں ، تعلق داریاں اُس کی
مُحبت کر کے بھی اُس شخص نے بدلی نہیں عادت
نہ اچھی رنجشیں اُس کی نہ اچھی یاریاں اُس کی
بہت تکلیف دیتی ہیں ، کہ دونوں کو نہیں بھاتیں
اُسے آسانیاں میری ، مُجھے دشواریاں اُس کی
کئی دن سے فقط ، اِک خاموشی کا ربط قائم ہے
بہت یاد آ رہی ہیں ، آج دل آزاریاں اُس کی..🖤🥀 | Damadam