Comments on post titled کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر آ جاتی ھے
جہاں زندگی میں دلچسپی ہی ختم ہو جاتی ھے
وقت اتنا زہر پھیلا چکا ہوتا ہے کہ زبان کو کسی ذائقے کی پرواہ ہی نہیں رہتی
جب کوئی یہ سوال پوچھ بیٹھے کہ سنیں
آپ کو کیا پسند ھے؟
رنگ کون سا پسند ھے؟
کھانے میں کیا پسند ھے؟
تب،
دل مذاق اڑا رہا ہوتا ہے منہ چڑا رہا ہوتا ہے،
اکسا رہا ہوتا ھے کہ بتاو ناں؟؟
تمہیں کیا پسند ھے؟؟
بولتی کیوں نہیں بتاو ناں؟؟
تمہیں مٹی رنگ پسند ھے؟
کھانے میں تلخیاں ملامتیں طنز الزام پسند ہیں؟
فارغ وقت میں تمہیں اندھیرا پسند ھے؟
بولو ناں بولتی کیوں نہیں ہو کیوں چپ لگ گٸی ہے؟؟
مگر تب !
زبان خاموشی سے فقط یہی کہہ پاتی ھے کہ جی مجھے سب کچھ پسند ہے،
جانتے ہو ناں یہ زندگی سے بیزاریت کی انتہا ہوتی ہے۔" (updated 1 month ago) | Damadam