Comments on post titled میں نے زندگی میں ایک چیز پر بہت غور کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم بیٹیوں کو اپنے والدین کا اتنا لاڈلہ نہیں ہونا چاہیے ، کبھی نہیں ہونا چاہیے ۔
والدین ہمیں بچپن سے ہتھیلی پہ بٹھا کر رکھتے ہیں ، ہمیں اپنی باہوں کے حصار میں پالتے ہیں اور ہمارے آنسوؤں پر تڑپ اٹھتے ہیں لیکن یہی چیز ہمیں دنیا کے سامنے کمزور بنا دیتی ہی۔
ہم اپنے والدین کی چھوٹی سی بات برداشت نہیں کر پاتے اور لوگ ہم پر لفظوں کا بھاری بوجھ ڈال دیتے ہیں۔
یہ دنیا بہت ظالم اور بے حس ہے خاص کر لاڈلوں کے لیے۔ زندگی کبھی نہیں دیکھتی کہ کون کتنا حساس ہے۔
ہم ٹھہرے والدین کے پیار کے عادی دنیا کے سخت رویوں پر ٹوٹ کر بکھر جاتے اور پھر خود کو سمیٹنا بہت مشکل ہوجاتا ہے لیکن والدین تو پھر بھی محبت دینے کے عادی ہیں ۔ کیونکہ ان کو پتہ ہے یہ محبت ہمیں کہیں اور سے کبھی نہیں ملے گی۔ | Damadam