Comments on post titled مدینہ ہے جہاں پر سید ابرار رہتے ہیں
دل مضطر ٹھہر جا یہاں میرے غم خوار رہتے ہیں
وہاں کا روزہ انور بڑی ہی شان والا ہے
جہاں پر آقا مدنی ؐ اور دونوں یار رہتے ہیں
مدینہ ٹھہرنے والے ادب ملحوظ خاطر رکھ
یہاں پر سب جہانوں کے بڑے سردار رہتے ہیں
جو کالا ناگ ڈھنگ مارے ہٹائے نا جو ایڑی کو
نبی کے ساتھ روضے میں وہ پہرے دار رہتے ہیں
زمیں پے ٹکڑا جنّت کا نبی ؐکا روزہ انور
اسی روضے میں دیکھو تم عمرؓ جرار رہتے ہیں
جہاں ہو رابطے دل کے وہاں دوری نہیں ہوتی
اگر چہ وہ مدینے میں ہم اپنے گھر میں رہتے ہیں
مدینہ ہے وہاں پر سید ابرار رہتے ہیں
دل مضطر ٹھہر جا یہاں میرے غم خوار رہتے ہیں.... (updated 1 day ago) | Damadam