Comments on post titled فیس بک پر ہم اپنی خوشیاں شیئر کر سکتے ہیں اور بعض اوقات اپنا دکھ بھی رو سکتے ہیں۔ لیکن خیال سے کہ وکٹم مائنڈ سیٹ میں نہ چلے جائیں۔ بار بار ہمدردی لینے کا چسکا اچھا نہیں۔دیکھیں، یہاں جن سے ہمدردی سمیٹنے کی خواہش میں آپ نے پبلک پوسٹ کی ہے، ان میں زیادہ تر کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں۔ ہاں تجسس ضرور ہو گا کہ لڑکی کو کیا چیز پریشان کر رہی ہے۔ سوال پیدا ہوتے ہیں، ہر کوئی اپنے حساب سے تکے لگاتا ہے۔ وہ کہانیاں وجود پاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔ اور وہ بھی، جو عین حقیقت ہوتی ہیں لیکن آپ انہیں دنیا سے اوجھل رکھنا چاہتے ہیں۔
وقت گزر جاتا ہے، حالات بدل جاتے ہیں لیکن لوگوں کے دماغ میں آپ سے متعلق اس کہانی کا حوالہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ (updated 1 day ago) | Damadam