Comments on post titled میرے ساتھ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ میں کسی بات کےلیے پریشان ہوتی ہوں۔ اسے الله تعالٰی سے discuss کرتی ہوں۔ تو الله تعالٰی مجھے فوراً سے اس کا رپلاۓ کر دیتے ہیں۔ اس وقت جو خوشی ہوتی ہے وہ قابل دید ہوتی ہے۔
آج ایسے ہی میں کچھ Down سی تھی۔ میں نے عصر ادا کی۔ اس کے بعد دعا کی۔ خیر دعا میں میں بہت جزباتی ہو گئی۔ مجھے سب کچھ بہت مشکل لگ رہا تھا۔ جو جو میں فیس کر رہی تھی۔ میں بار بار الله تعالٰی سے مدد کی دعا کر رہی تھی۔
پھر میں نے قرآن پاک کھولا۔ تاکہ قلب سکون ہو۔ میں نے ابھی ایک آیت ہی پڑھی تھی۔۔ کہ سورہ بقرہ کی یہ آیت میرے سامنے آ گئی:
"کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ تم ایسے ہی جنت میں چلے جاؤ گے جبکہ تمہیں وہ مصائب و مشکلات پیش ہی نہیں آئے جو ایمان والوں کو آئے تھے۔ ان پر انکو اس قدر سختیاں اور مصیبتیں پیش آئیں۔ جنہوں نے انکو ہلا ہلا کے رکھ دیا۔ | Damadam