Comments on post titled کچھ محبتیں
پھولوں کی طرح ہوتی ہیں,
خاموش خاموش،
لیکن ان کی مہک
ان کے ہونے کی پہچان ہوتی ہے ۔
کچھ
لپکتے شعلوں کی طرح
کہ
ان میں جلنے والے
خود بھی جلتے ہیں
اور
ان کے قریب رہنے والے بھی
یہ تپش محسوس کرتے ہیں ۔
تب
اظہار کی ضرورت بھی
کہاں باقی رہتی ہے ۔
کچھ محبتوں میں
ندی کی لہروں کی سی روانی ہوتی ہے
اور
کچھ میں
دریاؤں سی طغیانی۔
کچھ
ٹوٹنے والے تاروں کی طرح ہوتی ہیں۔
آناََ فاناََ
چمک کر
فنا ہو جانے والی محبتیں،
اور
کچھ محبتیں
قطبی ستاروں کی سی بیدار.
مستقل راہ دکھانے والی محبتیں۔
اندھیروں میں
روشنی بن کر
جگمگانے والی محبتیں۔
کچھ
محبتیں آبشاروں کی طرح ہوتی ہیں
کہ
جب نچھاور ہوتی ہیں
تو
شور مچاتی ہیں
دندناتی ہوئی ،
اور
کچھ
پربتوں کے دامن سے
پھوٹنے والے جھ (updated 2 weeks ago) | Damadam