Comments on post titled جھکا کر نگاہ کلائی میں چوڑی گھمانے لگی
اظہار محبت پر میرے وہ ادائیں دیکھانے لگی
اس نے کہا تو کچھ نہیں ایسا ویسا اقرار میں
دبا کر آنچل کا پلو لبوں میں بس شرمانے لگی
لگتا ہے کہ میرا نام لکھا تھا اس کے بھی دل پر
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں مجھے بسانے لگی
انداز بتا رہے تھے اک پل کی دوری جان لیوا تھی
جاتے ہوئے رکنے لگی کبھی قدم آگے بڑھانے لگی
چھوڑ گئی پاس میرے اپنی بھینی سی خوشبو
وفا کی یاد میری سونی راتوں کو سجانے لگی
❤️❤️❤️❤️❤️❤️ | Damadam