Comments on post titled السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
اللہ تو قریب ہی ہوتا ہے دور تو ہم چلے جاتے ہیں اُس سے مایوس ہوکر مانگنا چھوڑ دیتے ہیں___ حالانکہ اللہ تعالیٰ تو ہماری پہلی دعا کے بعد اسباب بنانا شروع کردیتا ہے کیونکہ وہ ہمارا مالک ہے ہر شے پہ قدرت رکھنے والا ہے۔
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا:
اللہ رب العزت! کو اس حال میں پکارو کہ تمہیں دعا قبول ہونے کا مکمل یقین ہو کیونکہ اللہ کسی غافل لاپرواہ دل کی دعا قبول نہیں کرتا۔
(صحیح الجامع:245)
اللہ تعالٰی ہمارے دن، ہمارے اعمال، اور ہمارے ارادے اپنی رضا کے تابع کر دے۔
آمین یا رب العالمین 🤲 (updated 2 days ago) | Damadam