Comments on post titled رابطہ نہ رکھنے سے
یہ تو مان سکتا ہوں
گفتگو نہیں ہو گی
گفتگو نہ ہونے سے
کیا یقین ہے تم کو
آرزو نہیں ہو گی؟
جستجو نہیں ہو گی؟
کیا تمہیں یہ لگتا ہے
دل تمہیں بھلا دے گا
کوئی بد دعا دے گا
دل تمہارا ہو کر بھی
اور کو جگہ دے گا؟
کیا تمہیں یہ لگتا ہے؟
وقت کی روانی میں
اس جہانِ فانی میں
تُو نہیں تو لاکھوں ہیں
جن کو دیکھ کر یہ دل
پھر سے مسکرائے گا؟
تم کو بھول جائے گا؟
یاد بھی نہیں ہو گا
کوئی ایک ایسا تھا
جس میں جان تھی اپنی
جس پہ جان دیتے تھے
جو کسی کا ہو کر بھی
بس فقط ہمارا تھا..!
تم اگر سمجھتے ہو
گفتگو نہ ہونے سے
کچھ بھی ایسا ممکن ہے
یہ تمہاری غلطی ہے...
پیار کی کتابوں میں
عشق کے صحیفوں میں
اک مثال بھی ایسی
تم نہیں دکھا سکتے
جو دلیل دیتی ہو
سلسلہ محبت کا
رابطوں سے قائم ہو..
❣️❣️❤️❤️❤️❣️❣️💞🥀 | Damadam