Comments on post titled فاصلے نہ بڑھ جائیں فاصلے گھٹانے سے
آؤ سوچ لیں پہلے رابطے بڑھانے سے
خواہشیں نہیں مرتی خواہشیں دبانے سے
امن ہو نہیں سکتا گولیاں چلانے سے
ایک ظلم کرتا ہے، ایک ظلم سہتا ہے
آپ کا تعلق ہے کون سے گھرانے سے؟
زخم بھی لگاتے ہو پھول بھی کھلاتے ہو
کتنے کام لیتے ہو ایک مسکرانے سے
اور بھی سنورتا ہے اور بھی نکھرتا ہے
جلوہء رخِ جاناں دیکھنے دکھانے سے
جب بھی یاد آتی ہے بھوک پیاس لوگوں کی
ہاتھ کھینچ لیتا ہوں پیٹ بھر کے کھانے سے
کارگاہِ ہستی میں اپنا دخل اتنا ہے
ہنس دیے ہنسانے سے رو دیے رلانے ی (updated 10 hours ago) | Damadam