Comments on post titled "آزادی کے 78 سال گزر جانے کے باوجود، آج بھی ہمارے دونوں ملکوں میں عام آدمی کو بنیادی ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ حقیقت دل کو تکلیف دیتی ہے کہ آزادی کا ثمر چند مخصوص طبقوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، جب کہ غریب اور محروم طبقہ آج بھی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے۔ مذہبی آزادی اور خوشحالی کے جو خواب دیکھے گئے تھے، وہ حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے ہیں۔
ہماری حقیقی آزادی کا جشن اس وقت مکمل ہوگا جب ہر ایک بچے کے چہرے پر خوشی کی کرن ہوگی، ہر شخص کو انصاف اور روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ جب تک یہ خواب پورا نہیں ہوتا، آزادی کے یہ جشن صرف ان لوگوں کے لیے ہیں جو اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں، اور عام آدمی کے دکھوں سے بے خبر ہیں۔"📚🖋️🖋️🖋️ (updated 3 days ago) | Damadam