Comments on post titled غارِ دل پر جب عشق کی وحی اُترتی ہے تو جنون کی دیوانگی کی چادر اوڑھنی ہی پڑتی ہے۔
سب قسمت کا کھیل ہے ہر کسی کی قسمت میں ایک ہی رنگ کی چادر نہیں آتی۔۔
کوئی سبز اوڑھ پاتا ہے اور پوری زندگی سر جھکائے محبوب کی محبت میں گزار دیتا ہے۔۔۔۔
وصل کی آرزو کرتا ہے سفر نصیب میں لکھا ہو تو در تک رسائی حاصل کر لیتاہے۔۔۔
اور کوئی سیاہ چادر میں چھُپے بید تلاش کرتا ہے محبوب کے ہجر کا ماتم مناتا ہے
غم کے نوحے پڑھتا ہے اور اُس کی یاد میں آنسوں بہاتا رہتا ہے۔۔۔
اور کسی کو سُرخ چادر اوڑھا دی جاتی ہے پورا بدن گھنگھرو بنا دیا جاتا ہے۔۔
اور سرِ بازار نچوایا جاتا ہے یا فتوے لگوا کر سولی پر چڑھا دیا جاتا ہے...
گھنگھرو بن کے سینے اندر
یاد تیری میں نچدی ویکھی (updated 14 hours ago) | Damadam