Comments on post titled یہی تو قیامت ہے۔۔۔
بونیر کی فضا آج اعلانوں سے لرز رہی ہے۔
پہلا اعلان — قریبی گاؤں کے لوگ آؤ، قبریں کھودنے والے ہاتھ کم پڑ گئے ہیں۔
دوسرا اعلان — کفن ختم ہوگئے ہیں، جو میسر ہوں وہ پہنچاؤ تاکہ کم از کم لاشیں تنہا نہ رہیں۔
تیسرا اعلان — مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہے۔ اے بستی کی بیٹیو! غسل دینے کے لیے ہسپتال پہنچو۔
چوتھا اعلان — Aziz Khan کی صدا، بونیر کے نوجوان ختم ہوگئے ہیں، صوابی اور مردان والو! اپنے جگر کے ٹکڑے دو، ہمارے کندھوں کو سہارا دو، ہماری قبروں کو مٹی دو۔
یہ مناظر، یہ اعلان۔۔۔ کسی سانحے کی نہیں بلکہ قیامت کے اتر آنے کی گواہی دیتے ہیں۔💔💔💔 (updated 2 hours ago) | Damadam