Comments on post titled روحِ من جاناں
کبھی کبھی سوچتا ہوں
اگر قسمت مجھے ایک اور موقع دے
ایک اور زندگی، ایک اور راستہ
تو کیا میں پھر تمہیں چنوں گا؟
اور ہر بار دل جواب دیتا ہے:
ہاں، ہزار بار چنوں گا۔
تم میں جو سکون ہے
وہ کسی اور میں کہاں...
تمہارے ساتھ لمحے ایسے گزرتے ہیں
جیسے وقت کو پر لگ گئے ہوں۔
دل چاہتا ہے
یہ پل کبھی ختم نہ ہو۔
وقت رُک جائے
دن ٹھہر جائے
بس تم رہو
اور میں، تمہیں دیکھتا رہوں
کہ تم چلے نہ جاؤ
یہی دعا ہے، یہی التجا❤️🌸
Good night (updated 1 hour ago) | Damadam