Comments on post titled *▪️جب بھی تیرا نفس تجھے کسی نیک عمل کو چھوڑنے پر آمادہ کرے، تو اس سے کہہ:*
*`"شاید اسی عمل کے ذریعے میں جنت میں داخل ہو جاؤں"۔`*
> الفوائد – صفحہ 162 (چند مطبوعات میں)
~💗✨🔐
▪️چلتے پھرتے ہر وقت دل ہی دل میں دعائیں مانگنے کی عادت ڈالنی چاہئیے۔ اکثر لوگ نماز تو اچھی طرح پڑھتے ہیں مگر دعا جلدی ختم کرکے اٹھ جاتے ہیں، یہ بڑی محرومی کی بات ہے۔❤️🩹
*حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:*
`کیا میں تمہیں ایسے عمل کے بارے میں نہ بتاؤں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دلائے اور تمہارے رزق کو بڑھادے؟ اور وہ عمل یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ سے رات دن دعاء کیا کرو اِس لئے کہ دُعاء مؤمن کا ہتھیار ہے۔`
> (مسند ابویعلیٰ موصلی:1812) | Damadam