Comments on post titled میں نہیں جانتا
شام کی اداسی کا تمہاری یاد سے کیا تعلق ہے
کہ ہم نے تو کوئی شام ساتھ گزاری ہی نہیں
مجھے یہ بھی علم نہیں
کہ غروب آفتاب کا میری ڈھلتی عمر سے کیا رشتہ ہے
کہ میرے لئیے سورج یا جلتے دیے کی آخری لو اس قندیل سے تمثیل یے جو تمہاری یاد سے میرے دل میں جینے کی آخری آرزو ہے
مجھے کیا معلوم_
پھول اور پھیلتی خوشبو کا کیا ناطہ ہے
وہی ایک مبہم تعلق جو میرے اور تمہارے درمیان ہے
ان استعاروں کی حقیقت سے کیا لینا
کہ
یہ سب محبت ہیں ❤
اور تم میرے لئیے محبت کی مجسم تشریح (updated 9 hours ago) | Damadam