Comments on post titled سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سوئی گیس حکام کے مطابق نیا شیڈول کوئٹہ اور کراچی کے علاوہ پورے پاکستان میں لاگو کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران گیس 3 اوقات میں وقفے وقفے سے میسر کی جائے گی۔
گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک اور دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس ملے گی۔
شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس دستیاب ہو گی جبکہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی (updated 7 hours ago) | Damadam