Comments on post titled کیا کبھی ایسا ہو نہيں سکتا
تُو مرے ساتھ رو نہيں سکتا
یہ جو تہمت ہے پارسائی کی
اِس کو زم زم بھی دھو نہيں سکتا
عشق اک بار ہو تو سکتا ہے
عشق دو بار ہو نہيں سکتا
مرد ہونا بھی کیا مصیبت ہے
آدمی کُھل کے رو نہيں سکتا
کیوں مرا امتحان لیتا ہے
تُو اگر پاس ہو نہيں سکتا
وہ مرے خواب کس لیے دیکھے
جو مری نیند سو نہيں سکتا
تجھ کو پہچان بھی نہيں پاؤں
اِتنا پاگل تو ہو نہيں سکتا
مجھ میں اک شخص رہ گیا جس کو
کسی قیمت پہ کھو نہيں سکتا
❤️🥀❣️💕💖🌹 | Damadam