Comments on post titled بلوچستان میں بی ایل اے کا حملہ:-
دو بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف نے ایک ہزار مسلح گوریلوں کے زریعے بلوچستان کے 12 شہروں کوئٹہ ، قلات ، نوشکی ، دال بندین ، مستونگ ، گوادر ، تربت اور پسنی پر حملہ کیا ، یہ حملہ اچانک اور مربوط تھا ، نوشکی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ہوا ،نوشکی کے ڈپٹی کمشنر کو اغوا کرلیا گیا ، کوئٹہ کے شہری علاقوں میں مسلح افراد نے اچانک تھانے اور بینکوں پر حملہ کیا اور لوٹ مار کی ۔وہ ٹولیوں کی شکل میں عام لوگوں کے روپ میں شہر میں داخل ہوئے تھے۔ بہرحال یہ ایک بڑا واقعہ ہے کہ وہ کوئٹہ جیسے بڑے شہر میں حملہ کرنے میں کامیاب ہوئے جو صوبائی دارالحکومت اور محفوظ علاقہ ہے۔
فورسز جب حرکت میں آئیں تو جوابی وار میں بی ایل اے گوریلے پسپا ہوکر پہاڑوں کی طرف چلے تھے😴😴😴 (updated 7 hours ago) | Damadam